آج سینٹ اجلاس پر ایک نظر آج سے سینٹ اجلاس کی بہت اہمیت تھی کیوں کہ آج کے اجلاس میں سینٹ ممبران نے اپنے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب کرنا تھا اور نئے منتخب سینٹرز نے حلف لینا تھا آج کے اجلاس میں خوب ہلہ گلہ بھی ہوا مار کٹائی بھی ہلکی پھلکی ہوئی جیالوں متوالوں اور کھلاڑیوں نے خوب دل کی بھڑاس نکالی یہ نعرے لگا کر ایک زرداری سب پہ بھاری جیئے بھٹو ۔ شیر نواز شریف زندہ باد۔پی ٹی آئی زندہ باد ۔ اس کے ساتھ ایم این اے گیلری میں نعرے لگانے پر پی ٹی آئی کے ایم ان اے احمد الحق کو وزیر اعظم کے بیٹے نے گلے سے پکڑ کر دبایا جس سے انکے گلے پر خراشیں آ گئیں