آخر ہاکی ٹیم نےبھی فتح کا مزہ چکھ ہی لیا

0
535


کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی کے مقابلوں میں گرین شرٹس نے بلآخر فتح کا مزہ چکھ لیا،ایونٹ میں ساتویں پوزیشن کے میچ میںپاکستان نے کینیڈا کو شکست دی ۔
گولڈ کوسٹ آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ہاکی ٹیم فتح سے ہمکنار ہوگئی ، میچ میں گرین شرٹس نے مقابل ٹیم کو 3۔1 سے مات دی ۔
ہاکی ایونٹ میں 10ٹیموں نے شریک تھی ،گروپس میچ میں پاکستان نے اپنے تمام میچز ڈرا کئے تھے ،کینیڈا سے ہونے والے مقابلے میں پہلے ہی منٹ میں جیمز کرک پیٹرک نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔
کینیڈین برتری کو ارسلان قادر نے 34ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے برابر کردیا ،میچ کے 40ویں منٹ میں پاکستانی ٹیم کےمبشرعلی نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے برتری حاصل کرلی جبکہ میچ ختم ہونے سے 3 منٹ پہلے عرفان جونیئر نے تیسرا گول کرکے ٹیم کی یقینی جیت کا راستہ ہموار کردیا ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here