آدھے رمضان سے پہلے پانچ سال کا قمری کیلنڈر آجائیگا،فواد چوہدری

0
445

اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 15رمضان سے قبل پانچ سال کا قمری کیلنڈر آجائے گا،مولانا منیب الرحمٰن سمیت تمام علماء کا احترام کرتا ہوں ، ایسے بزرگ چاند دیکھتے ہیں جنہیں سامنے بیٹھا بندہ نظر نہیں آتا، یہ سائنسی عمل ہے، اس پر ضد درست نہیں، بدھ کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاند دیکھنا شرعی نہیں سائنسی معاملہ ہے، 100 سالہ پرانی دور بین سے چاند دیکھنا، کیا منطق ہے کہ پرانی دور بین سے چاند دیکھنا حلال جبکہ نئی سے حرام ہے، پاکستان حلال اتھارٹی رواں ہفتہ کے دوران فنکشنل ہو جائیگی، 2022میں پاکستان کا پہلا مشن خلا میں جائیگا، خلا میں بھی بھارت کو شکست دیں گے، وزیراعظم سیکرٹریٹ کو سولر پر لے جا رہے ہیں ، اراکین اسمبلی کی مدد سے 30 قصبوں کو صاف پانی فراہم کیا جائیگا، اسکول اڈاپٹ کرنے جا رہے ہیں، نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس ) کو وزارت کے ماتحت لا رہے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here