آسٹریا میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب

0
587

۲۳مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان سفارت خانہ ویانا آسٹریا میں شاندار اور پرُوقار تقریب کا انعقاد…..
آسٹریا ویانا ………رپورٹ: محمد عامر صدیّق


۲۳مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان سفارت خانہ ویانا آسٹریا میں قائم مقام سفیر پاکستان جواد احمد کی زیر قیادت میں بروز ہفتہ 23 مارچ صبع نو (10) دس بجے ایک شاندار اور پرُوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں سفارت خانہ ویانا کے ہیڈآف چانسری جناب لیاقت علی وڑائچ ،فسٹ سیکرٹری عامر سعید ، سہیل افضل کمیونٹی کونسلر اور سفارت خانہ پاکستان کے اسٹاف سمیت پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ قائم مقام سفیر پاکستان جواد احمد تقریب میں تشریف لائے تو اُن کا شاندار استقبال کیا گیا اور تقریب کا آغاز ہر سال کی طرح سفارت خانہ پاکستان کے سٹاف آصف محمود کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ہیڈآف چانسری جناب لیاقت علی وڑائچ نے ادا کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور 23 مارچ یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔ قائم مقام سفیر پاکستان جواد احمد نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر جناب عارف علوی اور فسٹ سیکرٹری عامر سعید نے وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کا قوم کے نام پیغامات پڑھ کر سنائے اور پاکستانی کمیونٹی نے جوش و خروش سے تالیاں بجا کر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات کا اظہار کیا ۔صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات کے بعد قائم مقام سفیر پاکستان جواد احمد نے قومی ترانہ کی خوبصورت سُریلی دھنوں کے ساتھ تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا اور سبز ہلالی پرچم کو ہوا میں بلند کر کے پرچم کشائی کی رسم ادا کی اور قومی ترانہ کے احتتام پر حاضرین نے بڑی گرمجوشی سے تالیاں بجا کر قومی پرچم کو خراج تحسین پیش کیا سرفراز نے ملی نغمہ پیش کیا.قائم مقام سفیر پاکستان جواد احمد نے پاکستانی کمیونٹی کا یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور یوم پاکستان کی مبارک باد دی اور پاکستانی کمیونٹی میں گھل مل گئے، قائم مقام سفیر پاکستان جواد احمد نے سب مہمانوں کے ساتھ گروپ تصویر بنوا ئی جو کے یادگار تھی ۔آخر میں سفارت خانہ ویانا ہیڈآف چانسری جناب لیاقت علی وڑائچ نے پاکستانی کمیونٹی کو سفارتخانہ کی جانب سے ریفریشمنٹ کی دعوت دی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here