مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق نے 6 ماہ میں ایک بار بھی عوام کو ریلیف نہیں دیا۔
صوبائی اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ 400 ارب کے قرضے لینے کی منظوری دی گئی،پی ٹی آئی نے ناکام پالیسیوں کی وجہ سےمعیشت کا بیڑا غرق کیا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ بھی صورتحال کی نشاندہی کررہی ہے۔ این ایف سی کا حق نہیں مل رہا،چھ ماہ میں ایک بار بھی عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ