اب آتش فشاں سے دھویں کا اخراج کہاں ہو رہا ہے

0
374

اٹلی میں یورپ سے سب سے زیادہ ایکٹیو آتش فشاں سے ایک بار پھر دھویں کا اخراج شروع ہو گیاہے۔ ماؤنٹEtnaنامی یہ آتش فشاں پہاڑ ایکٹیو ہو گیاہے اور وقفے وقفے سے راکھ اور دھواں اُگل رہا ہے جو اس پہاڑ کی چوٹی سے آسمان تک کئی میل بلندی تک جا رہا ہے۔سسلی کے ساحل کے کنارے واقع 3,350میٹر کے ایٹناماؤنٹ سے دھواں اُگلنے کے مناظردیکھنے والوں کوخوفزدہ کر رہے ہیں جبکہ علاقے میں 4.8شدت کا زلزلہ بھی آیا ہے اور قریبی گاؤں کو نقصان بھی پہنچا ہے، جبکہ تیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔پہاڑ سے خارج ہوتی راکھ نے قریبی علاقے کو مکمل طو رپر ڈھک لیا ہے جبکہ ماہرین اس پہاڑ کی مسلسل نگرانی اور علامات کا بغور معائنہ کر رہے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here