اب سوروپے کے موبائل کارڈ پر سوکا بیلنس نہیں ملے گا

0
461

سپریم کورٹ آف پاکستان نے موبائل فون کمپنیوں کے تمام ٹیکسز بحال کر دیئے۔

اب 100 روپے کے موبائل فون کارڈ پر 100 روپے کا بیلنس نہیں ملے گا۔

جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے موبائل فون کارڈز پر ٹیکسز سے متعلق اہم کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے وفاق اور صوبوں کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنادیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ سپریم کورٹ ٹیکسوں کے معاملے میں کوئی حکم جاری نہیں کرسکتی۔

واضح رہےکہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے موبائل فون کارڈز پر ٹیکسز سے متعلق ازخود نوٹس لیا تھا اور عبوری حکم کے تحت ٹیکسز معطل کردیئے تھے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here