احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ زخمی ہوگئے

0
780


وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ناروال میں فائرنگ سے زخمی ہوگئے ہیں،گولی ان کے دائیں کندھے پر لگی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ناروال کے علاقے کنجرور میں جلسہ سے خطاب کے بعد گاڑی میں بیٹھنے سے قبل احسن اقبال پر فائرنگ کی گئی ، انہیں دو گولیاں لگیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق گولیاں لگنے کے بعد زخمی حالت میں وفاقی وزیر داخلہ کو اسپتال منتقل کیا گیا ،ان کی حالت خطرے سے باہر ہے
ڈاکٹرز کے مطابق وفاقی وزیرد اخلہ طبی امداد کے بعد مکمل ہوش میں ہیں ، احسن اقبال کے کزن عمران نے احسن اقبال کے بازو میں گولی لگنے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ ہوش و حواس میں ہیں۔
ڈی پی او ناروال عمران کشور کے مطابق احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والےحملہ آور کو گرفتار کرکے پستول بھی برآمد کرلیا، جس کی عمر 20 سے 22سال کے درمیان ہے جس کا نام عابد حسین ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے احسن اقبال پر حملے کی اطلاعات ملتے ہی انہیں دسٹرکٹ اسپتال ناروال سے لاہور منتقلی کےلئے ہیلی کاپٹر بھجوادیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے حملے کی مذمت کی اور آئی جی پنجاب سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here