اردو و پنجابی بزم ادب ویانا آسٹریا میں مشاعرہ

0
674

اسٹریا ویانا ………رپورٹ: محمد عامر صدیّق
اردو و پنجابی بزم ادب ویانا آسٹریا میں مشاعرہ کی ایک باوقار اور خوبصورت نشست…
آسٹریا کی معروف و مشہور ادبی انجمن اردو و پنجابی بزم ادب ویانا آسٹریا کی ایک باوقار اور خوبصورت نشست بتاریخ ٢٧ جنوری ٢٠١٩ ویانا کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی جس میں آسٹریا کے مشہور شاعر وادیب کا شاندار اجراء عمل میں آیا۔پروگرام کی ابتداء کرتے ہوئے پاکستان کی ادبی شناخت اور ادبی دنیا کا ایک روشن باب، معتبر ادیب وشاعر، مرتب ومحقق ، انجمن کے مدیر اعلی جناب عابد ملک نے سب سے پہلے آسٹریا کے باذوق سامعین اور تشنگان ادب کا استقبال کیا۔

اس تقریب کے انعقاد کی غرض وغایت پر روشنی ڈالی اور اسٹیج کومعروف ادبی علمی اور سماجی شخصیات سے سجایا۔تقریب کی صدارت آسٹریا میں پاکستانیوں کی مقبول ومعروف سماجی اور ادبی شخصیت ، تنظیم کے صدر پروفیسر شوکت اعوان نے فرمائی اور مہمان خصوصی کی نشست کو اردو ادب کے خاموش اور بے لوث خادم فہیم بابر خان کو وقار بخشا جبکہ مہمان اعزاری کی نشست کومشہور مسجد البلال کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ نے منور کیا۔ تقریب کی ابتداء کلام ربانی سے ہوئی جس کی سعادت عبدلرحمان شاہ کو نصیب ہوئی۔اس کے بعد آسٹریا کی معروف ومشہور شخصیت آفتاب سیفی عظیمی نے نعتیہ اشعار پیش کیے.اردو زبان وادب اور تہذیب وثقافت کی ترویج وترقی کو اپنا مشن بنانے والے انجمن کے اس مشاعرہ کے صدر پروفیسر شوکت اعوان نے اپنے استقبالیہ کلمات میں فرمایاکہ بہت سارے احباب اس وقت تعطیل میں ہیں ۔پھر بھی اس کثیر تعدادمیں آپ تمام حضرات اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر تشریف لائے اس کے لئے ہم بے انتہا شکر گزار ہیں ۔ آپ تمام کی محبتوں اور ادب نوازی سے کام یاب ادبی نشستوں کا ایک طول سلسلہ ہے جو اب تک جاری وساری ہے۔ آپ حضرات کی شرکت اور محبت سے ہمیشہ کی طرح یہ نشست بھی کامیاب ہوگی۔اس کے بعد تنظیم کے عہدیداران ، مہمانان گرامی کے ہاتھوں اور آسٹریا میں موقیم پاکستانیوں کے باذوق ادبی شخصیات اور سامعین کی موجودگی میں عمل میں آیا۔شعر و ادب کی دنیا میں اپنے یکتا لہجہ اور الگ رنگ و آہنگ سے پہچانے جانے والے شاعر وادیب اور آسٹریا کے مقبول ترین ناظم مشاعرہ جناب حبیب الرحمان خان نے اپنی گفتگو کا آغازکیا۔ آپ نے ایک شاعر‘‘ کے موضوع پر ان کا بہت ہی خوبصورت تعارف پیش کیا۔ اس کے بعد باقاعدہ مشاعرہ کا آغاز ہوا جس کی نظامت جناب عابد ملک نے کی۔مشاعرہ کا مکمل دورانیہ از ابتدا تا انتہاء بڑے ہی باوقار انداز میں جاری وساری رہا۔ شعراء کرام نے تازہ کلام اور عمدہ اشعار پیش کئے اور باذوق سامعین خوب لطف اندوز ہوئے اور داد وتحسین سے نوازا۔ جن شعراء کرام نے کلام اور عمدہ اشعار پیش کئے ان میں عبدلرحمان شاہ،حاجی محمد اسلم ملتانی،مقصود مغل،حبیب الرحمان خان، روزنامہ روشنی انٹرنیشنل کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر جناب محمد عامر صدیّق (ایڈوکیٹ)،فہیم بابر خان،پاک سنٹر مسجد مدینہ کے صدر اور مذہبی سکالر غلام مصطفی بلوچ،ملک امین اعوان،ملک خلیل،مس شمع،طارق حسین، طارق عمر ، محسن بلوچ،خواجہ منظور،منیر مغل،مظہر جعفری،آفتاب سیفی عظیمی شامل تھے.اخیر میں صدر محفل اور مہمانان گرامی قدر نے اپنے اپنے قیمتی تاثرات سے نوازا۔مہمان اعزازی اور آج کی صاحب اعزاز شخصیت الحاج محمد اکرم بٹ نے اپنی گفتگو کا آغازکرتے ہوئے فر مایا کہ میں انجمن کے تمام اراکین اور عہدیداران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے آج کی یہ خوبصورت بزم سجائی۔ میری دعا ہے کہ آسٹریا کی یہ ادبی فضا شعر وادب کی خوشبؤوں سے ہمیشہ معطر رہے اور یہاں کی روایات اور رونقیں یونہی قائم ودائم رہے۔صدر انجمن پروفیسر شوکت اعوان نے کہا کہ آپ تمام حضرات کو مبارک باد ہو۔ آج اردو و ادب کے تئیں لوگوں کی کوششوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی اور یہ یقین ہوگیا کہ اردو و پنجابی کا مستقبل بہت روشن ہے۔صدر محفل نے پر اثر گفتگو کی اور فرمایا کہ انجمن کی جانب سے ایک تواتر کے ساتھ اعلی معیاری تخلیقات اور کامیاب سالانہ مشاعروں کا انعقاد ہورہا ہے۔ انجمن اردو و پنجابی بزم ادب جس کا ہدف اردو کی ترویج وترقی ہے۔ ۔ آسٹریا میں بہت ساری اردو تنظیمیں کام کرتی ہے ۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ کام جب بڑھ جاتا ہے تو اسے تقسیم کرکے کرنے میں کوئی بات نہیں ۔ بلکہ ہم سب کو مل کر زیادہ سے زیادہ کام کرنا ہے۔اخیر میں انجمن کے تمام عہدیداران نے تمام مہمانان ، شعراء کرام اور باذو ق حاضرین کا بہت بہت شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here