ازبکستان ثقافت کا دن ویانا میں بڑے جوش و خروش سے منایا گیا.

0
735

ویانا میں ازبکستان uzbek ثقافت کا دن بڑے جوش و خروش سے منایا گیا….
آسٹریا ویانا ………رپورٹ: محمد عامر صدیّق
اسٹریا کے شہر ویانا میں سفارت خانہ ازبکستان اور KultEurasia قلتور ایشیا این جی او کی جانب سے uzbek ثقافت کے پروگرام کا انقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے لوگوں نے شرکت کی.خصوصی طور پر سفارت خانہ ازبکستان کے سفیر جناب شیزور اسادو Sherzod Asadov،ڈنیلا لیبر ورتھ (Daniela Lieberwirth) ،ڈاکٹر پیٹر فلیھہ Dr. Peter Flehah،سوڈلیک ٹodlik،دلممور مرازیو Dalmimud Murazev،مشہور سوئس کوریوگرافر کٹی ڈینیلا ہیلبرانڈ Kitty Della Helbrand، قومی نیشنل رقص اور کوریوگرافی شیرین یلوالیولوو Shirin Elooliolo، سوزانا Suzana، انور کبانانووا Anwar Kubanova،دلشاد عبدالحیوا Dilshad Abdul Hua،پروفیسر پروڈورو Prof. Pervaudoro،جون فوکس (John Fox) اور پاکستان سے جناب محمدعامرصدیّق(ایڈوکیٹ) شامل

تھے. پروگرام کا آغاز ازبکستان کی قومی دھن سے کیا گیا.اس موقع پر ازبکستان کے اسٹریٹ فیلمرمنک، تاشقند کی قیادت میں قومی رقص اور نارویج ریاست ریاستی ہائی سکول اور فنکاروں اور فنکاراوں نے سمرقند اور بخارا سے بھی شرکت کی.اس موقع پر ماڈلز نے ریمپ پر واک کی اور ثقافتی رنگوں سے مزین انکے ملبوسات حاضرین کے مرکزِ نگاہ بنے رہے۔ازبکستان کی ثقافتی ورثہ اور اس کے عالمی اہمیت پر بات کرتے ہواے مہمان خصوصی سفارت خانہ ازبکستان کے سفیر جناب شیزور اسادو Sherzod Asadov کا کہنا تھا کہ شو کا مقصد آسٹریا میں دونوں ممالک کے کلچر میں مماثلت کو اجاگر کرنا تھا جبکہ انہوں نے پروگرام کے کامیاب انعقاد کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔اس تقریب سے دونوں ملکوں کے لوگوں کو مزید قریب آنے کا موقع میسر آیاہے۔اس موقع پر انہوں نے تجویز کیا کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری اور مصنوعات و خدمات کے آزادانہ بہاﺅ میں سہولت کیلئے تجارتی پالیسیوں میں مناسبت اصلاحات لانے کیلئے مل کر کام کریں۔اس کے بعد مشہور سوئس کوریوگرافر کٹی ڈینیلا ہیلبرانڈ Kitty Della Helbrand نے اور کوریوگرافی شیرین یلوالیولوو Shirin Elooliolo نے ازبک رقص. قومی نیشنل رقص پیش کیا مدینہ Madina نے خصوصی شعر پڑھے.بعداز طعام ما حضر پیش کیا گیا.اور احتتام پر ڈنیلا لیبر ورتھ (Daniela Lieberwirth) نے پروگرام میں شرکت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here