اسسٹنٹ کمشنر بھمبرکی رمضان المبارک میں چھاپے

0
675

بھمبر( محمد عرفان ) اسسٹنٹ کمشنر بھمبر چوھدری نزاکت حسین ان ایکشن۔ گرانفروشوں کوحوالات کا راستہ دکھا دیا۔ گیس ریفلنگ کی دکانوں پر بھی چھاپے۔ ریفلنگ مشینیں ضبط۔ موقع پر ہزاروں روپے جرمانہ۔ 4 بے روز بھی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بھمبر نے گرنفروشوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ٹھان لی۔ شہری کی شکائت پر ڈھیری وٹاں سے محمد فیاض قصاب اور بھمبر سے اکرام قصاب کو مہنگے داموں گوشت کی فروخت پر گرفتار کر لیا۔ جبکہ بلدیہ کی طرف سے لگاے گئے رمضان سستا بازار کا بھی دورہ کیا اور فروٹ مہنگے داموں فروخت کرنے پر موقع پر جرمانہ کیا۔ سماہنی چوک میں موجود گیس ری فلنگ کی دکانوں سے ری فلنگ مشینیں ضبط کر لیں اور موقع پر بھاری جرمانے کیے۔ مسلم بازار میں واقع ہوٹل سے 4 بے روزوں کو بھی ہتھکڑی لگا دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here