اسلام آباد ہائیکورٹ میں توڑ پھوڑ جوڈیشل انکوائری بلانے کا مطالبہ

0
357

سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن نے چیمبرز گرانے اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ناخوشگوار واقعے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کروانے کا مطالبہ کردیا۔سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے وکلا کے چیمبرز گرانے کا معاوضہ اور چیمبرز کی تعمیر بلا تاخیر کی جائے، سپریم کورٹ بار ڈسٹرکٹ کورٹ کے وکلا کے ساتھ کھڑی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس ہوا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ، پولیس اور سی ڈی اے نے غیر قانونی آپریشن کیا، وکلا کی قیمتی اشیاء بھی چوری کی گئیں۔بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ ہے کہ معاملے کو مناسب انداز میں حل کریں، مناسب حل نہ ہوا تو وکلا کی آواز پورے ملک میں پھیل جائے گی۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ اسلام آباد میں عدالتیں بند کرنا انتہائی ظلم ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here