پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) اور پی.سی.سی کرکٹ کلب کی جانب سے ویانا انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ…
اسٹریا ویانا ………رپورٹ: محمد عامر صدیّق
پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) اور پی.سی.سی کرکٹ کلب کی جانب سے ویانا انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا انقاد آسٹریا کے شہر ویانا میں دو روز سے جاری تھا.اس ٹورنامنٹ میں ٢ پول گروپ تھے ٨ ٹیموں نے حصہ لیا.پول (اے) کا پہلا سمئی فائنل لورڈس کرکٹ کلب اور ویانا سی.سی کرکٹ کلب کے درمیان ہوا.پہلے کھیلتے ہوے لورڈس کرکٹ کلب نے سب سے بہتر کھیل کر اپنی ٹیم کو جتایاا اور شاندار بولینگ کا مظاہرہ کیا. پول (بی) میں آسٹریا پینتھر کرکٹ کلب اور افغان .سی.سی کلب کا مقابلہ ہوا جو کے افغان .سی.سی کلب نے جیت کر اپنی فائنل میں جگہ بنائی فائنل میچ میں ٹاس جیت کر افغان .سی.سی کلب کے کپتان نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٩٨ رنز پوری ٹیم نے بناے.شاندار بولنگ کا مظاہرہ افغان .سی.سی کلب کے بولر نے کیا.اور با آسانی فائنل میچ جیت لیا. اس کرکٹ ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ تھی کے پہلی بار افغان .سی.سی کلب نے کسی بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شامل ہوا اور فائنل جیتا. کپتان نے ویانا انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی لی اور کہا اس ٹورنامنٹ میں پوری ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بہت محنت کی. اس کا تمام کریڈٹ ٹیم منیجمنٹ کو جاتا ہے خاص طور پر خواجہ منظور اور پون کھولی جن کی نگرانی میں انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ ہوا.اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے صدر ندیم خان اور چیر مین لالہ محمد حسین خان تبسم نے میڈیا سے بات کرتے ہوا کہا انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا مقصد آسٹریا میں آنے والی نسل کو کرکٹ کے بارے میں آگاہی کرنا انھیں کرکٹ کے بارے میں بتانا انھیں ٹریننگ دینا تا کہ وہ آنے والے وقت میں اپنے ملک کا نام روشن کریں.ابھی آسٹریا کا موسم سرد ہے پر پھر بھی ہم انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کرا رہے ہیں تاکہ آنے والے وقتوں میں ہم پاکستانی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو آسٹریا میں بلاتے رہیں.آخر میں انعامات تقسیم کیے گئے تمام ٹیموں کے لیہ کھانے کا بہترین انتظام کیا گیا تھا.پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) اور پی.سی.سی کرکٹ کلب کی جانب سے ویانا انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کی خصوصی کوریج پر شمع نیوز کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر آسٹریا آسٹریا جناب محمد عامر صدیّق (ایڈوکیٹ) کو خصوصی میڈل اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا.