اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل ازبکستان نے جیت لیا

0
619

اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں ازبکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پیلنٹی ککس پر 5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔
روس کے شہر ماسکو کے لوکوموٹیو اسٹیڈیم میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور ازبکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں شاندار کھیل پیش کیا اور میچ میں ایک ایک گول کیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پیلنٹی ککس پر ہوا۔پاکستان کی جانب سے 5 پنلٹی ککس پر گول کیے گئے جبکہ ازبکستان نے 6 گول کر کے فائنل اپنے نام کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم نے انڈونیشیا کو سیمی فائنل میں پینلٹی ککس پر ہی 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here