اسٹڈ وین کے اسکول کی 20 ویں سالانہ تقریب…
رپورٹ .محمد عامر صدیق
ویانا آسٹریا
اسٹریا کے شہر ویانا میں بیس سال مکمل ہونے پر اسٹڈ وین کے اسکول جو کے بیس ڈسٹرک میں واقعی ہے ایک شاندار ’ثقافتی پروگرام بچوں کی اندرونی صلاحیت کو نکھارنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا.اسکول کی سالانہ تقریب کے دوران ادارہ میں زیر تعلیم جملہ شعبہ جات کے مختلف طلبہ و طالبات نے منفرد اور خوبصورت ثقافتی، تہذیبی، ادبی پروگرام پیش کر کے حاضرین سے داد و تحسین حاصل کی. تقریب کے افتتاحی خطاب کے دوران پرنسپل ادارہ نے گزشتہ 20 سالوں سے جاری اسکول کی تعلیمی خدمات کو حاضرین سے روشناس کرانے کے علاوہ مستقبل قریب میں منتظمہ حضرات اور ادارہ کے اغراض و مقاصد سے بھی حاضرین کو روشناس کرایا ۔اپنے خطاب کے دوران تقریبات پیش کرنے والے جملہ طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوے خوب من لگاکر تعلیم حاصل کرنے اور مستقبل میں اپنے والدین و اساتذہ اور ادارہ کا نام روشن کرنے کی دعا سے بھی نوازا.اس موقع پر طلبا کے لئے جھولے اور مختلف اقسام کے کھانے پینے کا بھی معقول انتظام تھا۔اسٹیج پرفارمنس کے لیے بچوں نے بہت اچھی تیاری کی تھی۔ اسکے علاوہ اسٹیج پر بچوں اور اساتذہ کے لیے مختلف کھیل بھی رکھے گئے جس پر انعامات بھی تقسیم کئے.اسکول انتظامیہ کی خصوصی دعوت پر پاکستان سے جناب محمدعامرصدیّق(ایڈوکیٹ) ،آفتاب سیفی عظیمی اور شیخ یاسین نے شرکت کی.آخر میں تمام اساتذہ اور جناب محمدعامرصدیّق(ایڈوکیٹ) ،آفتاب سیفی عظیمی نے اسٹیج پر اسکول کی جانب سے تیار گیت بھی گایا.کچھ تصویری جھلکیاں