اسپتال میں ڈانس پارٹی، ایم ایس معطل

0
626

شمالی وزیرستان کے سب سے بڑےطبی مرکز میرانشاہ اسپتال میں محفل موسیقی سجانے کے انکشاف کے بعد گورنر خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایجنسی سرجن اور ایم ایس کو معطل کر دیا ۔شمالی وزیرستان کے ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال میران شاہ میں رقص و سرود کی محفل سجائی گئی۔ ایجنسی سرجن محمد یونس نے نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا ۔میڈیا  سے گفتگو میں ایجنسی سرجن کا کہنا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ اسپتال میں ڈانس پارٹی ہوئی ہے جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے انکوائری کا حکم دیا ہے کہ محفل موسیقی اسپتال کی حدود میں منعقد کی گئی تھی یا اسپتال سے باہر ۔ایجنسی سرجن کا کہنا تھا کہ اسپتال کی حدود میں ڈانس پارٹی ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ میران شاہ اسپتال میں میوزک پروگرام اور ڈانس پارٹی پر قبائلی عمائدین نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔عمائدین کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو پشاور میں احتجاج کریں گے۔دوسری جانب گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایجنسی سرجن اور ایم ایس اسپتال کو معطل کر دیا اور تحقیقاتی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here