انوکھے تہواروں کے انعقاد کی وجہ سے مشہور ملک اسپین کے قصبے میں انسانی مینار بنانے کے دلچسپ میلے کا انعقاد کیا گیا۔
اس فیسٹیول کے موقع پر منعقد کئے گئے خصوصی مقابلوں میں ملک بھر سے آئے سینکڑوں کرتب بازوں نے شرکت کی جن میں بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔
نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس کرتب بازوں نے ایک دوسرے کے کندھوں پر سوار ہوکر انسانی مینار بنا ڈالے جس پر وہاں موجود سینکڑوں افراد بھرپور لطف اندوز ہوئے اورمقابلے کے شرکاء کودل کھول کر داد دی۔
واضح رہے کہ کاسٹلزانسانی ٹاور تعمیر کرنے کی روایت گذشتہ کئی دہائیوں سے اسپین میں جاری ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ