الجزائر کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 200 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

0
683


الجرائز کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک فوجی طیارے کے حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
بتایا گیا ہے کہ طیارے میں 200 یا اس سے زائد افراد سوار تھے جو مبینہ طور پر اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔
مبینہ پر اس حادثے میں 100 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 200 کے زائد ہو سکتی ہے۔
ٹی وی نیوز رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر 14 ایمبولینسوں کو دیکھا گیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔
یہ طیارہ حادثہ بدھ کی صبح دارالحکومت الجزائر کے قریب بوفاریک کے فوجی ہوائی اڈے پر پیش آیا۔ یہ ہوائی اڈے ملک کی فضائیہ کا اڈا ہے۔
جائے حادثہ کی ایک ویڈیو میں طیارے کے ملبے سے اٹھنے والا دھواں دیکھا جا سکتا ہے۔
چار سال قبل بھی الجزائر کے ایک فوجی طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں فوجی اہلکار اور ان کے خاندان کے افراد سمیت 77 افراد ہلاک ہوئے تھے۔شکریہ بی بی سی اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here