اللہ سے معافی مانگو فاروق ستار کو نمازیوں نے کہا

0
783

ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار کو ان کے حلقے کھارادر کے دورے کے دوران میمن مسجد میں نمازیوں نے گھیر لیا، کہا کہ ’’فاروق ستار اللہ سے معافی مانگو‘‘۔ایک جانب فاروق ستار کی تعریف کی جارہی تھی تو دوسری جانب نمازیوں نے انہیں کھری کھری سنا دیں۔ایک شہری نے ان سے کہا کہ اللہ سے معافی مانگو فاروق ستار،25سال سے اسلحے کے زور پر کھالیں چھین رہے ہو، اب ووٹ مانگنے آگئے ہو۔ایک اور ووٹر نے کہا کہ مجھ سے بہادرآباد میں اسلحے کے زور پر کھال چھیننے کی کوشش کی گئی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here