المصطفیٰ ویلفیر ٹرسٹ کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں خصوصی تقریب کا انقاد

0
660

ویانا میں المصطفیٰ ویلفیر ٹرسٹ کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں خصوصی تقریب کا انقاد
آسٹریا رپورٹ ۔(محمد عامر صدیق)اسٹریا کے شہر ویانا میں بروز ہفتہ بتاریخ ٨ جنوری مقامی ریسٹورنٹ تاج محل میں المصطفیٰ ویلفیر ٹرسٹ کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک شاندار اور پرُوقار خصوصی تقریب کا انقاد کیا گیا.جس میں برطانیہ سے اۓ ہوئے وفد المصطفی ویلفئیرٹرسٹ یو کے کے چئیرمین احمد عبدالرزاق ساجد، ڈاکٹر شوکت نواز سابق مئیر بریڈ فورڈ،شیخ محمد سلیم صدر عوامی مسلم لیگ یو کے،افتِخار قیصر سینئیر جرنلسٹ ادیب اور شاعروجاہت علی خان کالم نویس اور بیورو چیف نیوز یو کے،طاہر چوہدری ایڈیٹر اردو ٹائمز یو کے،لالہ محمد حسین چئیرمین پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا،محفوظ اللہ خان،خواجہ منظور پی سی سی،شاہد عرفان،.باوا سید غضنفر علی شاہ،محمدعامرصدیّق(ایڈوکیٹ) اور پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ تاجر برادری ،سیاسی ،مذہبی اور کاروباری افراد نے بھرپور شرکت کی آسٹریا کے دور دراز شہروں فوکلابروک ،لینز،سالزبرگ ، گراز سے بھی پاکستانی کمیونٹی اور دیگر علاقوں سے بھی کثیر تعداد میں دوست احباب نے شرکت کی.پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا. سید عبدالرحمان شاہ نے سعادت حاصل کی .تلاوت کلام پاک کے بعد حضور سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی گی جس کی سعادت مقامی نعت خواں یورپ کے معروف نعت خواں غلام مصطفیٰ نعیمی (صدر منہاج نعت کونسل آسٹریا) کو حاصل ہوئی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر راجہ اظہر عباس سیالوی جنہوں نے تقریب کا اہتمام کیا تھا بہت خوبصورت اور دل نشیں انداز میں ادا کیے. اس موقع پر المصطفی ٹرسٹ کے دستاویزی فلم دکھائی گئی وہ کس طرح آنکھوں کے مریضوں کے لیے پاکستان میں مختلف علاقوں میں فری آپریشن کروا رہے ہیں اس وقت تک 88 ہزار لوگوں کو آنکھوں کی روشنی دلا چکے ہیں المصطفی ٹرسٹ کے اس کے علاوہ اور بہت سے پروجیکٹ ہیں نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں بنگلہ دیش میں روہنگہ کے کیمپ کے لیے 13 دفعہ چیئرمین ساجد رزاق نے دورہ کیا مقررین نے اپنے خطاب میں المصطفی ٹرسٹ کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے.المصطفی ویلفئیرٹرسٹ یو کے کے چئیرمین احمد عبدالرزاق ساجد نے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آج کے پروگرام میں شرکت کی.انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ ٹرسٹ غریب افراد کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کررہا ہے اسطرح گذشتہ سال پورے پاکستان میں پانچ لاکھ باسٹھ ہزار چارسو غریب افراد نے ٹرسٹ کے ذریعہ استفادہ حاصل کیا۔کہ صرف بیس روپے کی پرچی میں مکمل علاج معالجہ کیا جاتا ہے، اس ضمن میں چوبیس موبائل کلینک پورے پاکستان میں ریموٹ علاقوں میں پہنچ کر روزانہ کی بنیادو پر میڈیکل کی سہولیا ت فراہم کر رہے ہیں۔کراچی اور راولپنڈی میں دو جبکہ لاہور میں ایک بنیادی صحت کے مراکز جبکہ دیہاتوں میں ایک سینٹر سندھ کے تھرپارکر کے علاقہ ، چکوال کے دیہی علاقوں میں دو گجرخان اور گجرات کے دیہی علاقوں میں ایک ایک سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ اس ٹرسٹ کی ایڈمنسٹریٹو لاگت صرف دو فیصد ہے انہوں نے بتایا کہ گذشتہ انیس سالوں میں ٹرسٹ نے کافی ترقی کی ہےاور اس ادارہ کو وہ ایک مثالی ادارہ بنانے کا عزم کیئے ہوئے ہیں..پروگرام کے آخر میں سب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستانی کھانوں سے پرتکلف ڈینر پیش کیا گیا.باوا سید غضنفر علی شاہ اور پروفیسر راجہ اظہر عباس سیالوی نے تمام لوگوں کا پروگرام میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here