امیر ترین ماڈل آج مفلسی کی زندگی کیوں گذار رہی ہے؟

0
538

سن 1980کی دہائی کی نامور اور امیر ترین ہسپانوی سپر ماڈل سڑک پر آگئی، نستاسیا اُربانو کی مفلسی کا یہ عالم ہے کہ آج وہ بے گھر ہوگئی ہے۔
سالانہ لاکھوں ڈالر کمانے والی 57سالہ نستاسیا اُربانو Nastasia Urbano بارسلونا کی سڑکوں پر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔ امیر ترین ہسپانوی سپر ماڈل کی مفلسی، سڑک پر آگئی
ماضی کی ٹاپ ماڈل کا کہنا ہے کہ اسکے شوہر کی بے وفائی اور دھوکے نے اسے پائی پائی کامحتاج کر دیا۔اس نے اپنی ساری دولت اپنے لالچی اور بے وفا شوہر پر لٹادی مگر اس نے دولت اور جوانی ختم ہوتے ہی اسے تنہا چھوڑ دیا۔نستاسیا اُربانو بارسلونا کی سڑکوں پر اپنے بچوں اور دوستوں کی مدد کی منتظر ہے، دوسری جانب اسکے پرانے دوست اب یہ کوشش کررہے ہیں کہ کچھ ایسا کیا جائے کہ ماضی کی ٹاپ ماڈل اور ایک زمانے بڑے فیشن میگزین کی سرورق پر چپھنے والی نستاسیا اُربانو دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہوجائے اور باعزت زندگی گزار سکے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here