انتخابات میں کراچی سے کلین سوئپ کریں گے بلاول بھٹو

0
684

کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پی پی پی کراچی ڈویژن کے رہنمائوں کا ایک اجلاس بلاول ہائوس میں ہوا، جس میں آئندہ انتخابات کیلئے حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان، راشد ربانی، وقار مہدی، پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، نبیل گبول، یوسف بلوچ، نجمی عالم، خلیل ھوت، کرم اللہ وقاصی، نادیہ گبول، نادر گبول، شکیل چوہدری اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کراچی نامعلوم افراد کے چنگل سے آزاد ہو چکا اور پی پی پی کی گذشتہ حکومت کی کاوشوں و اقدامات کے باعث شہر میں امن بحال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام پہلی بار بلا خوف وخطر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے اور پی پی پی آئندہ انتخابات میں کراچی سے کلین سوئپ کرے گی۔ انہوں نے کراچی کے پارٹی رہنماوں و کارکنان پر زور دیا کہ وہ بھرپور الیکشن مہم کا آغاز کریں اور پارٹی کا پیغام شہر کے ہر گھر میں پہنچائیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here