انتخابات 2018 میں ان مٹ سیاہی کا استعمال ہو گا

0
546

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں ان مٹ سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا، پی سی ایس آئی آر کو مطلوبہ مقدار تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 2018 میں ان مٹ سیاہی کے 4 لاکھ 6 ہزار 485 مارکر استعمال ہوں گے،الیکشن کمیشن نے پی سی ایس آئی آر کو 5 لاکھ 59 ہزار 125 اسٹیمپ پیڈ تیار کئے جانے کی ہدایت کر دی۔
الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق پنجاب کیلئے کم سے کم 2 لاکھ 30 ہزار ان مٹ مارکر، 3 لاکھ 13 ہزار اسٹیمپ پیڈ استعمال ہوں گے،سندھ میں 94 ہزار 341 ان مٹ مارکر، 1 لاکھ 32 ہزار 741 اسٹیمپ پیڈ استعمال ہوں گے، کے پی کیلئے 62 ہزار 94 بلوچستان کیلئے 20 ہزار 50 ان مٹ مارکر تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here