اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے چارٹر آف ڈیمانڈ سے ہٹ کر حکومت سے ممکنہ مذاکرات نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا، کلیدی نکات کی دستاویزات کا تمام متعلقہ جماعتوں کے درمیان تبادلہ ہوا ہے اہم نکات کو مشترکات کے طورپر لیتے ہوئے مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی۔چارٹر آف ڈیمانڈ میں حکومت کے استعفے، الیکشن کمیشن کے سواکسی ادارے کی انتخابی عمل میں مداخلت نہ ہونے کے نکات شامل ہیں۔چارٹر آف ڈیمانڈ کے اہم نکات پر مکمل اتفاق رائے ہوگیا ہے، احتجاجی تحریک کے بعض نکات طے کئے جانے باقی ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے یہ بھی فیصلہ کرلیا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ سے ہٹ کر حکومت سے ممکنہ مذاکرات میں کوئی بات نہیں کی جائے گی، تمام متعلقہ جماعتوں کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈ کی دستاویزات کا تبادلہ ہواہے جس میں اہم نکات کو مشترکات کے طورپر لیتے ہوئے مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے آزادی مارچ روکنے کیلئے بیک ڈو ر ڈپلومیسی کا آغا ز کردیا ہے ۔