سکرنڈ(گل محمد لغاری)
ایس ایس پی تنیویر تنیو کی سکرنڈ پریس کلب کے وفد سے خصوصی ملاقات.
اس موقع پر سکرنڈ شہر سمیت ضلع بھر میں پولیس کی کارکردگی سمیت جرائم کی روک تھام کے حوالے سے گفتگو کی گئی ایس ایس پی تنیویر احمد تنیو نے وفد سے گفتگو مین کہا کہ.
بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لئے ضلع بھر میں خصوصی اقدامات کیے ہیں,سکرنڈ شہر سمیت تمام تعلقہ تھانوں پر اضافی نفری سمیت پولیس موبائل مہیا کی ہیں جس سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے شہر کے داخلی ور خارجی راستوں پر موٹر سائیکل سوار افراد کی انٹری اسی کا حصہ ہے کیون کہ نوے فیصد جرائم موٹر سائیکل سے ہی ہوتے ہیں اس وقت ضلع میں بکرے اور بکری چوری کے واردات مین اضافہ ہو رہا ہے جسکی سب سے بڑی اور اطرح کے جرائم سمیت اسٹریٹ کرائم موٹر سائیکل پر کیے جاتے ہیں,سکرنڈ شہر کو ٹریفک کی بہتری کے لئے ٹریف وارڈ سمیت ڑریف پولیس کے تعاون سے موٹر سائیکل بھی دلوائی جائینگی,اس سے پہلے ہم نے پولیس ایمرجنسی کنڑول روم کیا قیام.کیا جس سے ضلع بھر میں کسی بھی جگہ کسی بھی شخص کو ایمرجنسی کی صورت میں ہم سے رابطہ کر کے متعلقہ محکمہ کی خدمات حاصل کرنا شامل ہیں اور یہ اقدام شہریوں کی طرف سے سراہا بھی گیا ہے بہت جلد سکرنڈمین کھلی کچھہری کر کے عوام سے پولیس کے کام سمیت مزید بہتری کے لئے مشورہ لینگے, گل محمد لغاری کے سوال پر ایس ایس پی تنویر احمد تبیو کا کہنا تھا کہ میڈیا سگ ہماری کی جانے والی نشستیں میڈیا کے ساتھ باہمی تعلق کو مزید استوار کرنا ہے نہ کے میڈیا کو خبریں سمیت انکے کام میں پابند کرنا میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے جس کے ساتھ مل کر معاشرے میں مثبت کرادر ادا کرسکتے ہیں اور اچھے اقدام کی حوصلہ افزائی سے کام کرنے میں جہاں دلی سکون حاصل ہوتا ہے وہیں عوامی سطح پر پولیس کا امیج بھی بہتر ہوتا ہے.اس موقع پر وفد میں سکرنڈ پریس کلب کے جنرل سیکریٹری قاضی جاوید سنائی,حیدر خانزادہ,ناظم راول,گل محمد لغاری سمیت سلمان خانزادہ,جاوید سومرو,نوید کیریو موجود تھے.