ایلیکس ہیلز کی نیشنل ڈیوٹی پر PSL کو ترجیح

0
119

برطانوی کرکٹر ایلیکس ہیلز نے نیشنل ڈیوٹی پر پی ایس ایل کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے، انگلش بیٹر بنگلا دیش کیخلاف سیریز نہیں کھیلیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایلیکس ہیلز انگلینڈ بنگلا دیش سیریز کی بجائے پی ایس ایل کھیلیں گے، ہیلز پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی نمائندگی کریں گے۔پی ایس ایل کھیلنے کے ایلیکس ہیلز کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم نے یکم سے 14 مارچ تک بنگلا دیش سے سیریز کھیلنی ہے، بغیر کنٹریکٹڈ پلیئر ہونے پر ہیلز کو ون ڈے کے 5 پزار اور ٹی ٹوئنٹی کے ڈھائی ہزار پاؤنڈز ملنا تھے۔پی ایس ایل کے میچز مس کرنے پر ایلیکس ہیلز کو بڑی رقم سے محروم ہونا پڑ سکتا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here