ایم ایم اے سے علیحدگی کا اشارہ

0
406

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) سے علیحدگی کا اشارہ دے دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں میزبان ارشد وحید چوہدری سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ ایم ایم اے عام انتخابات کیلئےبحال کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ25 جولائی گزرگیا،اب عملی طور پر ایم ایم اے وجود نہیں رکھتی۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ میں اور میرے کارکن چاہتے ہیں جماعت اسلامی اپنے منشور،جھنڈے اور نشان کے ساتھ میدان میں رہے۔
امیر جماعت اسلامی کا تفصیلی انٹرویو اتوار کی صبح 11 بج کر 05 منٹ پر جیو نیوز پر نشر کیا جائے گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here