پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کہتے ہیں کہ ٹنکی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کا سیاسی شو ناکام ہوگیا۔ عوام نے لسانی سیاست کو فروغ دینے والوں کو مسترد کردیا ، کراچی کے عوام اب متحدہ کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور صوبائی وزیر سعید غنی نے ایم کیو ایم کے جلسے پر تبصرہ کرتےہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ٹنکی گراونڈ کا 40 فیصد حصہ بھی نہیں بھر سکی۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کےجلسے کے خوف نے ایم کیو ایم کے دھڑوں کو ایک کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی والے اب پیپلز پارٹی کو کامیاب کرائیں گے۔ساتھ ہی انہوں نے 12 مئی کو گلشن اقبال کراچی میں اپنے دوسرے جلسے کا اعلان کر دیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ