ایک اور بچہ درندگی کا شکار ہونے کے بعد قتل

0
1452


ساہیوال چیچہ وطنی میں ن لیگی ایم این اے کے گاؤں سے 4روزقبل اغواء ہونیوالےچوتھی جماعت کے طالب علم 8سالہ لڑکے کی نعش کھیتوں سے برآمدہوگئی،تھانہ اکانوالہ کے گاؤں  46بارہ ایل کارہائشی زوارنامی لڑکاکھیتوں سے چارا لینے گیامگرگھرواپس نہ آیا، لواحقین نے تلاش میں ناکامی کے بعداغواء کامقدمہ درج کروادیاتھا،پولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکےتفتیش کاآغازکردیا،ذرائع کے مطابق بچے کوبدفعلی کے بعدگلا دباکرقتل کیاگیاہے،ایم این اے چوہدری محمد منیر جٹ متاثرہ خاندان کی امداداورقانونی کارروائی کیلئے پہنچیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here