*[احسن کمال] -مردان ایک اور پانچ سالہ بچی درندگی کا نشانہ بن گئی مردان میں 5 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی*
مردان: کاٹلنگ کے علاقے چیچاڑ میں 5 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے چیچاڑ میں مبینہ طور پر پانچ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے اپنے مکروہ فعل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ کاٹلنگ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جب کہ بچی کو طبی معائنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر روز 9 بچے جنسی زیادتی کا شکار ہوتے ہیں جب کہ 60 فیصد کیسز میں بچوں کو ہراساں کرنے والے ان کے اپنے قریبی لوگ یا خاندان کے افراد ہوتے ہیں۔