ایک تھی کہانی ٹارزن کی واپسی اور اب باغی کی واپسی ن لیگ میں

0
554


جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی
سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ، کہا کہ نواز شریف کی قیادت قبول کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔
ملتان کے علاقے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں ہونے والے ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جس کی ساڑھے3 حکومتیں گرادی گئیں وہ عوام کےحقوق کیلئے لڑ رہا ہے۔
جاویدہاشمی نے مزید کہا کہ ایسا لیڈر تاریخ نے کہیں نہیں دیکھا، ووٹ کی جس تحریک سےپاکستان بنا تھا اس کی حرمت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں، نوازشریف میرے لیڈر تھے ہیں اور رہیں گے۔
جاویدہاشمی نے کہا کہ میں نے اپنی اولاد کو وصیت کی ہے کہ مجھے مسلم لیگ کے پرچم میں دفن کریں۔
سینیئر سیاست دان نے کہا کہ ووٹ کی عزت خراب کرنے والوں کیخلاف بغاوت کا پرچم اٹھایا ہے، میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان نہیں کروں گا، میں تو ہوں ہی مسلم لیگی، چند لمحےادھر اُدھر ہوئے تھے،آج نوازشریف کی قیادت قبول کرنے کا اعلان کرتا ہوں بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here