بابا پیرشاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار کا عرس مبارک شروع ہو گیا

0
1817


میرپور (سید ندیم نوشاہی )برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت باباپیراہ شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار کا280 واں سالانہ عرس کی تقریبا ت کی آج یکم مئی کو اختتامی دعا ہو گئی۔
آزاد کشمیر ، پاکستان اور بیرون ممالک سے زائرین کی بڑی تعداد عرس میں شرکت کے لیے قافلوں کی شکل میں ڈولیاں اور جھنڈے اٹھائے کھڑی شریف دربارپہنچ رہی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے عرس کی افتتاحی تقریب میں بطورمہمان خصوصی اور ممبر اسمبلی چوہدری رخسار احمد نے قبر مبارک کوغسل دیا اور چادرپوشی کی تھی۔ عرس کی تقریبات کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ زائرین واک تھرو گیٹ کے ذریعے داخل ہونگے۔ بعض زائرین نے لنگرتقسیم کرنے کے لیے دربار کے باہراحاطہ میں کیمپ لگادیے۔ دربارشریف جانے والے راستوں پرمختلف سٹال لگائے گئے ہیں جن میں روزمرہ کی اشیاء شامل ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here