بابر اعوان علی محمد خان شہریار آفریدی ٹکٹ سے محروم فردوس عاشق ویٹنگ لسٹ میں

0
1099

تحریک انصاف نے بابراعوان کو اسلام آباد سے پارٹی ٹکٹ دینے سے معذرت کرلی ہے ،خیبر پختو نخوا سے سابق رکن قومی اسمبلی علی محمد خان اور شہریار آفریدی کو بھی ٹکٹ نہیں ملے،فردوس عاشق اعوان، امتیاز صفدر واڑئچ اور فیصل وائوڈا ویٹنگ لسٹ شامل ہوگئے
پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم میں کئی بڑے امیدواروں کو نظر انداز کرنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں ، ذرائع کے مطابق بابراعوان کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کے بدلے میں پارٹی عہدہ دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سے تحریک انصاف کا حصہ بننے والے امیتاز صفدر وڑائچ کے ٹکٹ کا فیصلہ سروے سے مشروط کردیا گیا ہے ، سابق وفاقی فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ دینے کےحوالے سے پارٹی نے’ انتظار فرمائیے‘ کی لسٹ میں شامل کردیا ہے اس فہرست میں کراچی کے فیصل وائوڈا کا نام بھی ہے ۔
فردوس عاشق اعوان بھی اب تک پارٹی ٹکٹ سے محروم ہیں، ذرائع بتاتے ہیں ، ان کے حلقے سے ایم پی اے کا فیصلہ ہونے کے بعد فردوس عاشق اعوان کے ٹکٹ کا فیصلہ ہوگا، کیونکہ فردوس عاشق جسے ایم پی اے لانا چاہتی ہیں، پارٹی ان سے مطمئن نہیں ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اپنے سابق اراکان قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے ،اس لئے انہیں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کارکنوں کی رائے سے مشروط کردیا گیا ہے ،جن میں سابق ایم این اے علی محمد خان اور شہریار آفریدی جبکہ ایم پی اے شوکت یوسفزئی شامل ہیں۔
ٹکٹوں کے معاملے پر ناراضی کا عمل بھی سامنے آرہا ہے ،گوجرانوالہ کی ایک نشست سے میاں رشید کو ٹکٹ دینے پر امتیاز صفدر وڑائچ کے حامی ناراض ہے جبکہ ایک نشست پر غلطی سے کسی اور ٹکٹ ملنے پر بلال اعجاز ناراض ہوگئے جنہیں بعد ازاں ٹکٹ دیدیا گیا ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here