( حاجی محسن ہاشمی شمع نیوز )عالمی ایام مرتضوی کے موقع پر انجمن جعفریہ (رجسڑڈ) باغ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ باغ جشن ِظہور ِمولا ؑ متقیان حضرت علی ابن ابو طالب ؑکی مناسبت سے جشن کا اہتمام کیا گیا جس سے خطیب مرکزی جامع مسجد اثنا عشری باغ علامہ اقبال حسین ساجدی ، ناظم ممبر صغیر حسن انصاری،خواجہ اشرف بانڈے، خواجہ نجم الحسنین ،توصیف احمد، سید امیر علی رضوی، سید خاور علی گردیزی ، سید مہر عباس رضوی ،اور قصیدہ خواں پاڑٹی سید مزمل عباس رضوی ، زریاب حیدر صوفی ،خواجہ کفایت حسین صوفی و دیگر نے نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔
بعد ازاں مقامی سادات و مومنین کے تعاون سے مرکزی امام بارگاہ میں 120 پاونڈکیک کاٹا گیا۔