برطانوی وزیراعظم تھریسا مےنےمستعفی ہونےکااعلان کردیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھریسا مے نے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر خطاب کرتے ہوئے آئندہ ماہ 7 جون کو عہدہ چھوڑ دینے کا اعلان کیا ہے۔تھریسا مے کو بریگزٹ ڈیل پر تنقید کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ دیاہے۔
تھریسا مے 7 جون کو بطور کنزرویٹیو پارٹی لیڈر استعفیٰ دے دیں گی۔
تھریسا مے بطور وزیر اعظم 3 جون سے شروع ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے سرکاری دورے کی میزبانی کریں گی۔
10 جون سے کنزرویٹیو پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کے لیے باقاعدہ عمل شروع ہو گا۔
جولائی میں نو منتخب پارٹی لیڈر وزیر اعظم برطانیہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ تھریسا مے مئی 2016ء سے برطانوی وزیر اعظم کے عہدے پر فائز تھیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ