برطانوی وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن نےعدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی

0
414

بریگزٹ ڈیل پر پارلیمنٹ میں شکست کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی گئی، جس پر ووٹنگ بدھ کو ہوگی۔
اپوزیشن رہنما جیرمی کوربن کا کہنا ہے حکومت نے عوام کا اعتماد کھو دیا، اسے تباہ کن شکست ہوئی۔ ادھربرطانوی وزیراعظم تھریسامے نےبریگزٹ بل پرپارلیمنٹ میں شکست قبول کرلی تاہم ان کا کہنا ہے کہ جسےجانچنا ہے جانچ لے، حکومت کوپارلیمنٹ کا اعتماد حاصل ہے یا نہیں۔نتائج سے اس بات کا اندازہ نہیں کہ اراکین پارلیمنٹ کیا ڈیل چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تو آئندہ لائحہ عمل کے لیے تمام جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here