برطانیہ میں تیز طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی، اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ، مڈلینڈز اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ برفباری اور سرد موسم کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق 65 میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی ہواؤں نے چھتیں اُڑا دیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، سائن بورڈز اُڑ کر بجلی کے تاروں پر جا گرے، ملبے اور درختوں سے کئی سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ تیز ہواؤں کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ