برمنگھم میں طوفانی بارش سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال

0
1015

برطانیہ کے شہربرمنگھم میں طوفانی بارش سے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ بارش کے باعث شہر کے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا اور گاڑیاں بھی زیر آب آگئیں۔


  • والسل میں 80 سالہ شخص گاڑی ہی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
    محکمہ موسمیات نے شہر میں انیس سے زائد مقامات پر فلڈ وارننگ جاری کر رکھی ہے، شدید بارش سے اسپارک ہل، بورڈزلے گرین ایسٹ، ایجباسٹن اور سیلی اوک کے علاقے زیادہ متاثرہوئے۔
    انتظامیہ نے ڈرائیوروں کو متاثرہ علاقوں میں گاڑی لے جانے سے اجتناب برتنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here