(رپورٹ گل محمد لغاری سکرنڈ)
شاھ سچل سامی فاؤنڈیشن کی جانب سے برٹش کونسل کے تعاون سے سالانہ ایوارڈ تقریب نوابشاہ کے گلوبل شادی ہال میں منعقد کی گئی
پروقار تقریب میں مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک ہوئے جس میں شاھ سچل سامی کی ٹیم کی بہترین کارکردگی دکھانے پر اسٹاف کو ایوارڈ دیئے گئے تقریب میں سول سوسائٹی کے لوگوں کو بھی ایوارڈ دیے گئے اور صحافت کی فیلڈ سے تعلق رکھنے والے کے لوگوں کو بھی ایوارڈ دیے گئے
بیسٹ آف صحافت کا ایوارڈ سکرنڈ پریس کلب کے سینئر صحافی و کالم نگار قاضی جاوید سنائی کو دیا گیا تقریب میں سندھ کے صوبائی اسمبلی ممبر غلام قادر چانڈیو ۔تعلیم کھاتے کے ڈائریکٹر راضی خان جمالی ۔زرداری ہاؤس نواب شاہ کے انچارج علی اکبر جمالی ۔شیربازمری ۔سکرنڈ پریس کلب کے سینئر صحافی و کالم نگار قاضی جاوید سنائی ۔سکرنڈ پریس کلب کے نوجوان صحافی شمع نیوز رپورٹر گل محمد لغاری ۔ صحافی حیدر خانزادہ صحافی ناظم راول ۔سماجی ورکر علی رضا مانیٹو ۔نوابشاہ نیشنل پریس کلب کے صدر منظور بگھیو اور دیگر صحافی حضرات سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھی شرکت کی