برطانوی وزیر صحت نے کہا ہے کہ بریگزٹ ڈیل نہ ہوئی تو حکومت کے پاس مارشل لا لگانے کا بھی آپشن ہے ، مگر یہ آپشن استعمال نہیں کریں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ بریگزٹ ڈیل نہ ہونے کا نتیجہ سول نافرمانی کی صورت میں نکلا تو شرپسندوں پر قابو پانے کے لیے اس کے پاس مارشل لا ، کرفیو اور فوج کے استعمال سمیت کیا اختیارات ہیں۔ برطانوی وزیر صحت میٹ ہین کوک کا اس بارے میں کہنا ہے کہ حکومت کے پاس مارشل لا لگانے کا آپشن ہے مگر یہ آپشن استعمال نہیں کریں گے۔برطانیہ یورپی یونین سے 29 مارچ کو الگ ہو رہا ہے تاہم الگ ہونے کا کوئی معاہدہ ابھی تک طے نہیں پا سکا۔بشکریہ روزنامہ جنگ