اسلام آبادمیں بےنظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک نجی طیارہ پھسل کر رن وے سے اتر گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پھسلن کا شکار ہونے والے طیارے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی سوار تھے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ حادثے میں بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام سوار افراد محفوظ رہے۔
چیرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ایئرپورٹ سے واپس زرداری ہاؤس روانہ ہو گئے۔بشکریہ روزنامہ جنگ