بنگلادیش کے فاسٹ بالر شہادت حسین پر پابندی

0
679

بنگلادیش کے فاسٹ بالر شہادت حسین پر 5 سال کی پابندی لگادی گئی۔ انہوں نے میچ کے دوران گیند صاف نہ کرنے پر ساتھی کھلاڑی پر حملہ کیا تھا۔
کھلنہ میں نیشنل کرکٹ لیگ کےدوران فاسٹ بالر شہادت حسین نے سنی جونئیر کو گیند صاف کرنے کے لئے کہا، انکار پر انہوں نے سنی چونیئر پر حملہ کردیا۔ گراؤنڈ میں موجود دیگر کھلاڑیوں نے معاملہ سلجھانے کے لئے بیچ بچاؤ بھی کرایا۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق شہادت حسین پر 1 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ شہادت حسین 38 ٹیسٹ میچز،51 ون ڈے انٹرنیشنل اور 6 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلا دیش کی نمائندگی کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ 2015 میں بھی شہادت حسین گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے پر گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here