بنی گالہ تعمیرات منظوری کے بغیر ہوئیں چیف جسٹس

0
467

بنی گالہ تجاوزات اور ماحولیاتی آلودگی کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی ملکیت تو بالکل ٹھیک ہے لیکن عمران خان نے تعمیرات کسی منظوری کے بغیر کی ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بنی گالہ تجاوزات اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ قومی خبریں – سی ڈی اے کا بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات پر نوٹس –

دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سی ڈی اے کی جانب سے نوٹس مل چکا ہے اور 15 دن کے اندرہم اپنا جواب جمع کروا دیں گے۔

اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کیا جواب جمع کروائیں گے وہ ہی مبہم سا نقشہ جمع کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی ملکیت تو بالکل ٹھیک ہے لیکن کسی ادارے سے آپ کا نقشہ منظور نہیں ہوا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سی ڈی اے اس حوالے سے کوئی ڈیپارٹمنٹ بنائے جو اس جیسے نقشوں کی منظوری دے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here