بھارت، استاد نے طالبہ کو دوسری منزل سے دھکا دیکر مار ڈالا

0
644

بھارت کے ایک نجی کالج میں آگ سے بچاؤکے لئے مشقوں کے دوران استاد نے طالبہ کو دوسری منزل سے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں طالبہ ہلاک ہوگئی۔ واقعہ بھاتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کوئم بتور کے ایک کالج میں پیش آیا جہاں آگ بجھانے کی مشق کے دوران19 سالہ طالبہ لوکیشوری نے خوف کے باعث دوسری منزل سے چھلانگ لگانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تو استاد نے اُسے دھکا دے دیا،جس کے نتیجے میں طالبہ دھوپ سے بچاؤ کے لئے لگائے گئے شیڈ سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئی۔ طالبہ کوفوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اُسے مردہ قرار دے دیا گیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ طالبہ کی گردن اور سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکی۔

پولیس نے واقعے میں ملوث اُستاد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here