بھارتی جنگی جنون کم نہ ہوا،اگنی 5 کا تجربہ

0
886

بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوسکا، بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتہاپسند حکومت نے جوہری صلاحیتوں کے حامل لانگ رینج بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا تجربہ کرلیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پرامن اور شائنگ انڈیا کے نعرے نے ان کے جنگی جنون کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والے اس میزائل کی رینج5 ہزار کلومیٹر تک ہے اور یہ ڈیڑھ ٹن کے نیوکلیئر وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے اگنی 5 میزائل کے پانچ تجربے ناکام ہو چکے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here