بھارتی شہر ممبئی میں چارٹر طیارہ گر کر تباہ

0
626

۔بھارتی شہر ممبئی میں چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہو ئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابقحادثے کا شکار طیارہ اتر پردیش حکومت کی ملکیت اور C-90 ٹوئن ٹربو سے رجسٹرڈتھا ممبئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے قریب تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔چارٹر جہاز ممبئی کے مضافات گھاٹ کوپر میں واقع سن وودے نگر کے گنجان آباد علاقے میں گرا، تاہم خوش قسمتی سے جہاز زیر تعمیر عمارت پر گراجس کی وجہ سے گنجان علاقے میں گرنے کے باوجود ہلاکتیں زیادہ نہیں ہو ئیں۔عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ جہاز زیر تعمیر عمارت پر گرا جس کے بعد وہاں آگ بھڑکا اٹھی اور کالے سیاہ دھوئیں کے بادل بھی اٹھتے دیکھے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here