نیلم فائرنگ تفصیلی خبر(محسن ہاشمی )بھارتی فوج کی آزاد کشمیر کے تین اضلاع وادی نیلم ضلع جہلم ویلی اور مظفرآباد کے مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری دو شہید ایک پولیس اہلکار سمیت دس افراد ذخمی چھ مکانات تباہ ہو گئے اٹھمقام اسپتال کی لیب بھی تباہ اچانک گولہ باری شروع ہوتے ہی وادی نیلم کے تمام مراکز بند بھارتی فوج نے پیر کے روز دن کے وقت اچانک گولہ باری شروع کر دی بھارتی فوج نے جوتا سے لیکر شاردا تک تمام علاقوں بشمول اٹھمقام دودنیال تہجیاں لیسوا کٹھ چوگلی پر گولہ باری شروع کردی جس کے نتیجہ میں شاردا میں ایک 25سالہ نوجوان نعمان ولد مطیع اللہ جبکہ کٹھہ چوگلی 17سالہ بسمہ بی بی شہید ہو گیا جبکہ دودنیال میں دو بچے اور ایک خاتون ذخمی ہوئی دودنیال اور تہجیاں میں بھارتی گولہ باری سے چار مکانات تباہ ہو گئے جن میں سے دو مکمل جل کر خاکستر ہو ہے،تحصیل شاردہ کے نواحی گاؤں دوسٹ میں بھارتی گولہ گرنے سے عبدالرشید ولد غلام رسول،حسام دین ولد نظام دین،خواجہ خورشید کے مکان کو نقصان پہنچا ۔اٹھمقام میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال کی لیب پر گولہ لگنے سے لیب کا ایک حصہ تباہ ہو گیا وادی نیلم میں گولہ باری کے بعد بازار ویران ہو گئے جبکہ وادی میں موجود ہزاروں سیاح بھی وادی میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ اٹھمقام یونیورسٹی کیمپس میں سیکڑوں طلبہ محصور ہو گئے جن کو بعد ازاں نکالا گیا۔ وادی لیپہ میں بھارتی فوج نے مختلف علاقوں کو گولہ باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں ایک بچہ ذخمی ہو گیا۔ضلع مظفرآباد کی حدود میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے گرٹناڑ میں چار افراد جبکہ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ ڈیم کے قریب ازادکشمیر پولیس کا ایک اہلکار عمران ذخمی ہو گیا کنور گاؤں میں گولہ باری سے ایک مکان تباہ جبکہ ایک خاتون ذخمی ہو گئی۔بھارتی فوج کی طرف سے داغے گئے تین گولے نوسیری ڈیم میں بھی گرے لیکن کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا گولہ باری کے بعد نوسیری ڈیم پر کام کرنے والے چینی عملہ کو فوری طور محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا گولہ باری کے بعد وادی نیلم کی طرف جانے والی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے مسافروں اور سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ گولہ باری کا جواب دیتے ہوئے ٹنگٹار اور دماری میں کئی بھارتی فوجی چوکیاں تباہ کر دیں۔ بھارتی فوج کی گولہ باری کے بعد ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر اور ایس ایس پی یاسین بیگ نے حالات کا جائزہ لینے کیلئے نوسیری اور دیگر علاقوں کا دورہ کرکے عوام کو تسلی دی اور حالات کا جائزہ لیا اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کرایا۔