بھارتی وزیر خارجہ کومدعوکرنا کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنا ہے سید علی

0
515

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ او آئی سی کا بھارتی وزیر خارجہ کو دعوت نامہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تشدد اور جبر سے کچلا جا رہا ہے، او آئی سی کشمیریوں کے قاتلوں کو خوش آمدید کہہ رہا ہے۔ سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ انہیں بلانا بدقسمتی ہے جن کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہیں، او آئی سی کے متحرک اراکین کو اس اقدام پر مزاحمت کرنی چاہیے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here