بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

0
1153

لندن: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان فٹ اوپنر شیکھر دھون کے متبادل کے لیے آئی سی سی سے اجازت مانگ لی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ حکام نے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کو لکھا ہے کہ شیکھر دھون اب ورلڈکپ کے مزید میچوں میں نہیں کھیل پائیں گےاوردھون کی جگہ ربیشھ پنٹ کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔
دھون نے آخری میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلا اور ایک سو سترہ رنز بناکر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی اننگز کے دوران ان کے باہیں ہاتھ پر بال لگی تھی۔اس انجری سے وہ ابھی تک نجات نہیں پاسکے۔ ترجمان کے مطابق دھون کو جولائی کے دوسرے ہفتے تک آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کے پیسر بھونیشور کمار ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here