بھارتی ہائی کمیشن کی پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد

0
428

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے ’انڈیا ان پاکستان‘ کے نام سے موجود آفیشل اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

ٹوئٹ پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ دن ہمیں جمہوری، پرامن اور خوشگوار خطے کیلئے کی گئی ہماری مشترکہ جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

پیغام میں پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔بشکریہ روز نامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here